Pakistani Two Pilots Died in Plane Crash in Rawalpindi Bahria Town Phase 7

Pakistani Two Pilots Died in Plane Crash in Rawalpindi Bahria Town Phase 7


Pakistani Two Pilots Died in Plane Crash in Rawalpindi Bahria Town Phase 7



اولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن فیز 7 کے قریب گاؤں کنترالی میں پاک آرمی کا طیارہ آبادی پر گر کر تباہ، 2 پائلٹس سمیت 17 افراد جاں بحق ، آبادی پر گر کر تباہ ہونے والاچھوٹا طیارہ آرمی ایوی ایشن کا ہے،حادثے میں 2پائلٹ سمیت عملے کے 5افراد شہید ہوئے،آئی ایس پی آر

منگل 30 جولائ 2019

راولپنڈی: نواحی گاؤں کنترالی میں پاک آرمی کا چھوٹا تربیتی طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہونے سے 2 پائلٹس سمیت 17 افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہوگئے۔

پاک آرمی کا چھوٹا تربیتی طیارہ آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں طیارہ میں سوار 2 پائلٹس اور عملے کے 5 افراد، گھروں میں سوئے بچے اور خواتین سمیت 17 افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہوگئے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق راولپنڈی میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے ملحقہ نواحی گاؤں کنترالی کی آبادی پر گرکر تباہ ہونے والا چھوٹا طیارہ پاک آرمی کا ہے جو کہ معمول کے مطابق تربیتی پرواز کر رہا تھا جس میں سوار 2 پائلٹ سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوئے تاہم پاک فوج کے جوانوں نے جائے حادثہ کو حصار میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیںڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر عبدالرحمان نے طیارہ حادثے میں 17 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں کی تعداد اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ طیارہ آبادی کے جن گھروں پر گرا وہاں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے، علاقے کی بجلی منقطع کردی گئی ہے جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو 
اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Post a Comment

0 Comments